Dec ۲۹, ۲۰۲۵ ۱۸:۴۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان ؛ کانگریس نے اناؤ کیس میں مجرم کی ضمانت منسوخی کا خیرمقدم کیا

ہندوستان کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے سپریم کورٹ کی جانب سے اناؤ عصمت دری معاملے کے مجرم بی جے پی کے پرزور حامی اور سابق رکن اسمبلی سینگر کی ضمانت معطل کئے جانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے

سحرنیوز/ہندوستان  مہیلا کانگریس کی صدر الکا لامبا نے پیر کو نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ یہ متاثرہ، اس کے اہل خانہ اور اس کے ساتھ کھڑی ہرآواز کی جیت ہے۔ لیکن یہ لڑائی ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔

الکا لامبا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ مسٹر مودی کہتے تھے کہ نابالغوں کی عصمت دری کرنے والوں کو جرم ثابت ہوتے ہی پھانسی پر لٹکا دیا جائےگا، لیکن سب نے دیکھا ہے کہ عصمت دری کرنے والوں اور مجرموں کو کس طرح تحفظ فراہم کیا جارہا ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پیر کے روز دہلی ہائی کورٹ کے اس حکم پر روک لگا دی ہے جس میں اناؤ ریپ کیس میں اتر پردیش کے سابق ایم ایل اے کلدیپ سنگھ سینگر کی سزا معطل کرتے ہوئے انہیں ضمانت دی گئی تھی ۔

 

ٹیگس