May ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۰ Asia/Tehran
  • لائن آف کنٹرول پر فائرنگ، 2 ہندوستانی فوجی مارے گئے

ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے مابین لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

ہندوستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیرانتظام شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے رام پور سیکٹر میں جمعے کو زخمی ہونے والے دو فوجی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک فوجی ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل او سی کے رام پور سیکٹر میں طرفین کے درمیان گولہ باری کے شدید تبادلے میں سرحد پار چار فوجی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی فوجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ تاہم ان میں سے حوالدار گوکرن سنگھ اور نائیک شنکر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے۔

قبل ازیں سرحدی گولہ باری کے نتیجے میں اوڑی کے چورندا نامی گاوں میں چار عام شہری زخمی ہوئے ۔

ہندوستان اور پاکستان ایل او سی پر ہونے والی جنگ بندی کی ایک دوسرے پر خلاف ورزی کرنے کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔

 

ٹیگس