Aug ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۲:۱۰ Asia/Tehran
  • توسیع پسند قوتوں کے منصوبوں کو ناکام بناکر آزادی حاصل کی: ہندوستانی وزیر اعظم

نریندر مودی نے اس موقع پرکہا کہ آزادی اور مادر وطن کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کی قربانی پیش کرنے والوں کی وجہ سے ہی ہم کھلی فضا میں سانس لے رہے ہیں۔

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج 74ویں جشن آزادی کے موقع پر لال قلعہ سے قومی پرچم لہرانے کے بعد ہندوستانی قوم سے خطاب کیا۔ انہوں نے ملک کی حفاظت میں اپنی جانوں کی قربانی پیش کرنے والے ہندوستان کے سپوتوں کے ساتھ ساتھ آج ملک بھر میں کورونا کے پھیلاو کو روکنے اور اس کا مقابلہ کرنے والوں کو بھی خراج عقیدت پیش کی ۔

انہوں نے کہا کہ آزادی کا یہ تہوار اس سال ملک میں غیرمعمولی حالات میں منایا جا رہا ہے اور ہندوستان کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کو کورونا وبا کے چیلنج کا سامنا ہے۔ اہل وطن نے اپنےعزم اور قابلیت سے ان چیلنجز کا مقابلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غلامی کا کوئی دور ایسا نہیں تھا جب ہندوستان کے کسی کونے میں آزادی کی کوشش نہیں کی گئی ہو اور جان کی قربانی پیش نہ کی گئی ہو۔

نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ملک میں آزادی کی خواہش ایسی تھی کہ اس نے دو عالمی جنگوں کے دوران بھی اپنے عزائم کو کمزور نہیں ہونے دیا اور توسیع پسند قوتوں کے منصوبوں کو ناکام بناکر آزادی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اس بات کی علامت ہے کہ ملک ایک بار جو عزم کر لیتا ہے تو وہ اسے پورا کر کے ہی دم لیتا ہے۔

خارجہ پالیسی پر بولتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ آج ہمارے پڑوسی صرف وہی نہیں ہیں جن سے ہماری زمینی سرحدیں ملتی ہیں بلکہ جن سے ہماری سمندری سرحدیں ملتی ہیں وہ بھی ہمارے پڑوسی ہیں اور ہم ان سبھی ملکوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے پر یقین رکھتے ہیں-

انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا دنیا کی ایک چوتھائی آبادی رہتی ہے اس لئے خطے کے ملکوں کے رہنماؤں کو اس عظیم آبادی کی ترقی کے لئے مل کر کام کرناہوگا پندرہ جون کو ہندوستان اور چین کی فوجوں کے درمیان خونریز جھڑپ کے بعد پہلی بار مودی نے ایل اے سی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سرحدوں کی حفاظت ہماری پہلی ترجیح ہے.

نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کے تین ویکسین تیار کی جارہی ہے اور جیسے ہی سائنسدانوں نے گرین سگنل دیا ہم اسے بڑے پیمانے پر مارکیٹ میں لے آئیں گے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link (11) : https://chat.whatsapp.com/BWheYzgo6g14jMJDBW62qg

ٹیگس