Sep ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۰:۵۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان کورونا کی لپیٹ میں ایک دن میں 1300 افراد ہلاک

ہندوستان میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ اس جان لیوا وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

ہندوستانی میڈیا نے آج  بروز بدھ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ایک ہزار 290 افراد ہلاک ہوگئے جس سے ہلاک شدگان کی تعداد 82 ہزار66 ہوگئی۔

اسی عرصہ کے دوران ہندوستان میں کورونا وائرس کے مزید 90 ہزار 123 نئے کیسز سے متاثرین کی مجموعی تعداد 50 لاکھ 20 ہزار360 ہوگئی۔ تاہم کورونا سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور کورونا سے مزید 82 ہزار 961 افراد کے صحت یاب ہونے سے شفا پانے والوں کی مجموعی تعداد 39 لاکھ 42 ہزار 361 ہو گئی ۔

دنیا بھر میں کورونا متاثرین اور ہلاکتوں کے لحاظ سے امریکہ سر فہرست ہے جس کے بعد ہندوستان اور پھر برازیل ہے۔

ٹیگس