Jan ۰۱, ۲۰۲۶ ۱۵:۳۴ Asia/Tehran
  • سوئٹزرلینڈ میں نئے سال کی تقریب میں دھماکہ اور بھیانک آتش زدگی، 40 افراد ہلاک

سوئٹزر لینڈ کے شہر کرانس مونٹانا کی ایک بار میں نئے سال کی تقریب کے دوران دھماکے اور آگ لگنے کے نتیجے میں کم سے کم 40 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق جنوب مغربی سوئٹزرلینڈ کے والیس کینٹن کی پولیس نے جمعرات کی صبح  بتایا کہ سیاحوں میں مقبول ایک بار میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگی، جہاں نئے سال کی تقریبات جاری تھیں۔ یہ حادثہ بدھ کی رات تقریبا ڈیرھ بجے رونما ہوا۔

بتایا جاتا ہے کہ سیاحوں سے کھچا کھچ بھری بار میں ایک یا ایک سے زیادہ دھماکے ہوئے اور اس کے بعد وہاں بھیانک آگ بھڑک اٹھی۔ اس وا‏قعے کے بعد پورے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔

 

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو اور آگ بجھانے والے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچے اور کافی مشقت کے بعد آک پر قابو پایا۔ اس حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حادثے کی سنگینی کے پیش نظر تحقیقات فوری طور پر شروع کردی گئی ہیں اور ہنگامی کارروائياں جاری ہیں۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ایک مقامی اخبار "لی نوویلیسٹ" کے مطابق تقریباً 40 ہلاکتوں اور 100 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس کے مطابق علاقے کو مکمل طور پر عوام کے لیے بند کر دیا گیا ہے اور کرانس مونٹانا کے اوپر نو فلائی زون کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

ٹیگس