Nov ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۱:۰۰ Asia/Tehran
  • حکومت کے ناجائز ہتھکنڈوں کے باعث کشمیری نوجوان ہتھیار اٹھانے پر مجبور ہوئے: محبوبہ مفتی

ہندوستان کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے کشمیر کی سابقہ پوزیشن بحال کرنے پر زور دیا ہے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے سری نگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس 5 اگست کے بعد وادی پر چھائی سیاہی نے جموں کو بھی لپیٹ میں لے رکھا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے خلاف بولنے والوں کو پکڑ کر جیل میں ڈال دیتی ہے۔

محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ کشمیریوں سے چھینی گئی ہر چیز مودی حکومت کو واپس کرنی ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ حکومت کے ناجائز ہتھکنڈوں کے باعث کشمیری نوجوان ہتھیار اٹھانے پر مجبور ہوئے۔ 

محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ مودی حکومت واجپائی کی خارجہ پالیسیوں سے سیکھے اور پاکستان سے اپنے تعلقات کو معمول پر لائے۔

انہوں نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان زیادہ سے زیادہ سرحدی راستے بنائے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

 

                                                                                                                                 

 

ٹیگس