Sep ۰۳, ۲۰۱۵ ۲۰:۲۷ Asia/Tehran
  • حسین امیر عبداللہیان، اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ
    حسین امیر عبداللہیان، اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے ایک بار پھر تہران کی جانب سے شامی حکومت اور قوم کی حمایت کا اعلان کیا ہے-

ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے جمعرات کو دمشق میں شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات میں کہا کہ ایران ، شام میں قیام امن کے لئے کہ جو علاقے اور دنیا میں دہشت گردی کے خلاف جنگ مضبوط ہونے کا باعث بنے گا، کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا-

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے اپنے شامی ہم منصب فیصل مقداد کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں صدر بشار اسد سے اپنی ملاقات کو مفید اور تعمیری قرار دیا اور کہا کہ ملک کی وحدت، دہشت گردی کے خلاف جنگ ، اور موجودہ بحران سے شام کو باہر نکالنے میں صدر بشار اسد کا کردار اہمیت کا حامل اور اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے باعث توجہ ہے-

صدر بشار اسد نے بھی ایران کے نائب وزیر خارجہ امیر عبداللہیان سے ملاقات میں اپنے ملک کے بحران کے حل کے لئے تہران کی کوششوں کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ علاقے اور شام کے عوام، علاقے کی قوموں اور ان کے مقاصد کی حمایت میں ایران کے کردار پر اعتماد کرتے ہیں-

حسین امیر عبداللہیان اور بشار اسد نے بعض ممالک کی جانب سے دہشت گرد گروہوں کی حمایت کی مذمت کرتے ہوئے، پانچ برسوں سے جاری شام کے بحران سے باہر نکلنے کے لئے کوئی طریقہ کار تلاش کرنے کی غرض سے سیاسی مذاکرات پھر سے شروع کرنے کے لئے بعض عالمی اور علاقائی فریقوں کے مجوزہ منصوبوں اور نقطہ نظر کے بارے میں صلاح و مشورہ کیا-

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے جو بدھ کو لبنان سے شام پہنچے، اس ملک کے صدر بشار اسد، وزیر خارجہ ولید المعلم اور نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد سے ملاقات کر کے بحران شام کے سیاسی حل کے لئے عالمی اور علاقائی سطح پر سرگرم فریقوں کے ساتھ تہران کے صلاح و مشورے اور کوششوں کے بارے میں گفتگو کی- ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے شام کے وزیر اعظم وائل حلقی سے بھی ملاقات کی اور اپنے شامی ہم منصب فیصل مقداد کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرنے کے بعد وہ تہران کے لئے روانہ ہو گئے-

ٹیگس