Sep ۲۸, ۲۰۱۵ ۱۴:۰۴ Asia/Tehran
  • لبنان میں ایران کے سابق سفیر کے بارے میں بعض ذرائع‏ ابلاغ کی خبروں پر ردعمل
    لبنان میں ایران کے سابق سفیر کے بارے میں بعض ذرائع‏ ابلاغ کی خبروں پر ردعمل

ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے لبنان میں ایران کے سابق سفیر کے بارے میں بعض عرب ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

ایران کے دفتر خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے بعض ذرائع ابلاغ کی اس قسم کی رپورٹوں کو کہ سابق ایرانی سفارتکار غضنفر رکن آبادی، کسی اور نام سے غیر سرکاری طریقے سے سعودی عرب کی سرزمین میں داخل ہوئے ہیں،مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے عام پاسپورٹ سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے مکہ مکرمہ گئے تھے اور ایران کے تمام حجاج کرام کے پاسپورٹ سے متعلق ساری اطلاعات سعودی حکام کے پاس موجود ہیں۔
 ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے تاکید کے ساتھ کہا کہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے مذکورہ ایرانی سفارتکار کے سعودی عرب جانے کے بارے میں کسی قسم کا کوئی شک و شبہ نہیں پایا جاتا۔
مرضیہ افخم نے کہا کہ ایران کی وزارت خارجہ سے متعلق سفارتکار غضنفر رکن آبادی کے عام پاسپورٹ پر انٹری کی مہر لگی ہوئی ہے اور موجودہ صورت حال میں تمام لاپتہ حجاج کرام کی دستاویزات پیش کئے جانے کی ضرورت کے پیش نظر غضنفر رکن آبادی کی دستاویزات بھی سعودی حکام کو پیش کی گئی ہیں جو منی کے المیہ میں لا پتہ ہونے والے حجاج کرام کی فہرست میں شامل ہیں۔ اور اس سلسلے میں منگھڑت رپورٹیں پیش کرنا نادرست ہے اور اس قسم کی رپورٹوں کے اغراض و مقاصد بھی کچھ اور ہیں۔

ٹیگس