Nov ۲۱, ۲۰۱۵ ۱۸:۰۵ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ حقائق کی بنیاد پر تمام مسائل کا جائزہ لے، محمد جواد ظریف
    اقوام متحدہ حقائق کی بنیاد پر تمام مسائل کا جائزہ لے، محمد جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ خطے کے حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے انسانی حقوق جیسے معاملات کا جائزہ لے۔

تہران میں اقوام متحدہ کے ستّر ویں یوم تاسیس کی مناسبت منعقدہ ایک کانفرنس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دی جانی چاہئے کہ وہ حکومتیں کہ جن کا انسانی حقوق سے دور کا بھی واستہ نہیں ہے، اقوام متحدہ کو اپنے ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کریں۔

انہوں نے ایران کے خلاف منظور کی جانے والی انسانی حقوق کی قرار داد کے بارے میں کہا کہ اس قرار داد کی منظوری کے لئے غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کئے گئے ہیں۔ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اس بات سے ظاہر ہوتا ہے کہ تہران کے خلاف منظور کی جانے والی یہ قرارداد کس قدر غیر معتبر ہے۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ اقوام متحدہ کا ادارہ اس وقت سیاسی مصلحتوں کا شکار ہے اور خطے میں انتہا پسندی اور تکفیریت جیسے اہم خطرات کو ہوا دینے والے ممالک پوری طرح سے فعال ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کو ذرہ برابر بھی اہمیت نہ دینے والے ملکوں نے ایران کے خلاف انسانی حقوق کی قرار داد کا مسودہ تیار کرکے حتی اپنے دوستوں کو بھی حیران کردیا ہے۔
ایران کے وزیرخارجہ نے اراک کے بھاری پانی کے ری ایکٹر کی تعمیر نو کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی معاملات پوری طرح حل ہو چکے ہیں اور یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ اس پروجیکٹ کی تعمیر نو کا عمل، کس فریم ورک کے تحت انجام پائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اراک کے بھاری پانی کے ری ایکٹر کی تعمیر نو کے سمجھوتے پر ایران اور پانچ جمع ایک گروہ کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کے امور خارجہ کے عہدیدار وں کے درمیان دستخط کئے جا چکے ہیں۔

ٹیگس