Nov ۳۰, ۲۰۱۵ ۱۱:۵۳ Asia/Tehran
  • رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای
    رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای

رہبر انقلاب اسلامی نے اربعین حسینی میں دنیا بھر کے مومنین کی عاشقانہ شرکت کو بلاشبہ شعائر الہی میں سے قرار دیا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے پیر کے روز فقہ کے اپنے درس خارج میں، کربلا میں اربعین حسینی علیہ السلام کی مناسبت سے ہونے والے بے مثال عظیم اجتماع کو ایک یادگار حسنہ سے تعبیر کیا اور فرمایا کہ "عشق و ایمان" اور "عقل و جذبے" کا امتزاج، اہل بیت اطہار علیھم السلام کے مکتب کی انفرادی خصوصیت ہے-

حضرت آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے اربعین امام حسین علیہ السلام کے زائرین کی پذیرائی کرنے والے عراقی عوام کی محبت اور بلند ہمتی کو سراہا اور اس عظیم معنوی اجتماع میں شرکت کی توفیق پانے والوں کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ اس موقع کو غنیمت جانیں- آپ نے فرمایا کہ ہم بھی دور سے اربعین حسینی کے زائرین پر رشک کر رہے ہیں اور یہ آرزو کر رہے ہیں کہ کاش ہم بھی آپ کے ساتھ ہوتے-

رہبر انقلاب اسلامی نے خاندان پیغمبر اسلام سے معنوی اور والہانہ رابطے، نیز ان نورانی شخصیات کی زیارت کو مکتب تشیع کا ایک امتیاز قرار دیا اور فرمایا کہ اربعین حسینی میں شرکت کے لئے ایران اور دیگر ملکوں سے جانے والے لوگوں کا کربلائے معلی میں عظیم اجتماع، مکتب اہل بیت اطہار علیھم السلام کی ممتاز خصوصیات کا ایک جلوہ ہے اور اس میں بھی ایمان، اعتقاد، اور پختہ یقین موجزن ہے اور ساتھ ہی عشق و محبت بھی-

ٹیگس