Dec ۱۵, ۲۰۱۵ ۱۷:۵۱ Asia/Tehran
  • ایران کی جوہری سرگرمیوں میں فوجی مقاصد کی جانب انحراف کا ثبوت نہیں : آئی اے ای اے کے سربراہ کا اعلان
    ایران کی جوہری سرگرمیوں میں فوجی مقاصد کی جانب انحراف کا ثبوت نہیں : آئی اے ای اے کے سربراہ کا اعلان

جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کے سربراہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران کی جوہری سرگرمیوں میں فوجی مقاصد کی جانب انحراف کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔

منگل کوبورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں بیان دیتے ہوے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا آمانو نے کہا کہ عالمی ادارے کو سن دوہزار نو کے بعد ایران کی جوہری سرگرمیوں میں ایٹمی دھماکے کی غرض سے کسی آلے کی تیار ی کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔

آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کے بیان کا متن عالمی ادارے کی ویب سائٹ پر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

بیان میں صراحت کے ساتھ کہا گیا ہے کہ ایران کی جوہری سرگرمیوں میں فوجی مقاصد کی جانب ممکنہ انحراف یا پی ایم ڈی کے حوالے سے کئے جانے والے دعوے ثابت نہیں ہوسکے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ آئی اے ای کا بورڈ آف گورنرز ایران کی ماضی اور حال کی ایٹمی سرگرمیوں کے بارے میں ڈائریکٹر جنرل یوکیا آمانو کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد ایران کے خلاف پی ایم ڈی کیس بند کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں حتمی فیصلہ کرے گا۔

ٹیگس