Dec ۲۳, ۲۰۱۵ ۱۹:۰۴ Asia/Tehran
  • امریکہ عالمی قوانین اور ضابطوں کے تحت اپنے وعدوں کی پاسدار ی کرے: ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف
    امریکہ عالمی قوانین اور ضابطوں کے تحت اپنے وعدوں کی پاسدار ی کرے: ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکہ کی جانب سے عالمی قوانین اور ضابطوں کےتحت اپنے وعدوں کی پاسدار ی پر زوردیا ہے۔

تہران میں منگولیا کے وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی تعلقات کا قاعدہ یہ ہے کہ حکومت امریکہ اپنی مشکلات کو خود حل کرے۔

ان کا اشارہ امریکی کانگریس میں منظورہونے والے ایران مخالف بل کی جانب تھا جس کے بارے میں واشنگٹن کا دعوی ہے یہ بل ایران اور چھے بڑی طاقتوں کے درمیان جامع ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد میں رکاوٹ نہیں بنے گا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے امریکی ہم منصب جان کیری کے خط کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امریکی کانگریس اور اس کے قوانین سے کوئی سروکار نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عالمی قوانین اور ضابطوں نیز بین الحکومتی رابطوں کے حوالے سے امریکی حکومت کی ذمہ داریاں پوری طرح واضح ہیں اور اسے اپنی اندرونی مشکلات کو اپنے طور پر حل کرنا ہوگا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اندرونی فیصلے کسی بھی حکومت کو عالمی معاہدوں پر عملدرآمد سے باز نہیں رکھ سکتے نہ انہیں ختم کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا خط قابل غور ہے ۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی وزارت خارجہ نے باضابطہ طور پر اس بات کا اعلان کیا ہے کہ وہ کانگریس کے نئے قانون کو جامع ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دی گی۔

ٹیگس