Sep ۱۳, ۲۰۲۵ ۱۵:۵۴ Asia/Tehran
  • ڈاکٹر علی لاریجانی:  مسلم حکام کی بے عملی قابل تشویش

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی لاریجانی نے مسلم ممالک کے حکمرانوں کو ان کی بے حسی و بے عملی کی بابت خبردار کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے سوشل میڈیا پر عربی زبان میں جاری ہونے والے اپنے پیغام میں مسلم حکومتوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تقریروں سے پر اور لاحاصل اسلامی کانفرنس کا اجلاس صیہونی حکومت کو نئي جارحیت کا موقع دینے کے مساوی ہے۔

ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ کم سے کم صیہونی حکومت کے پاگل پن کے خلاف ایک جوائنٹ آپریشنز ہیڈ کوارٹر ہی تشکیل دے لیتے ۔ 

ایران کی اعلی قونی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا کہ اگر آپ ایک جوائنٹ آپریشنز ہیڈکوارٹر قائم کر لیتے تو بھی اس غاصب حکومت کا آقا نوبل انعام کے سلسلے میں اتنا فکر مند ہوجاتا کہ گھبرا کر صیہونی حکومت کو دیئے گئے احکامات تبدیل کردیتا۔

ڈاکٹر علی لاریجانی نے مسلم حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مظلوم و بھوکے فلسطینیوں کے لئے تو کچھ نہيں کیا لیکن کم سے کم خود کو تباہی سے بچانے کے لئے کوئی چھوٹا سا ہی فیصلہ کر لیتے۔ 

 

ٹیگس