Jan ۲۲, ۲۰۱۶ ۲۰:۲۶ Asia/Tehran
  • ایران اور چین کے درمیان مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ

ایران اور چین کے درمیان مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں ۔

آئی آر آئی بی نیوز ایجنسی کے مطابق ایران اور چین کے درمیان مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں تعاون کے معاہدے پر جمعے کو تہران میں دستخط ہوئے ۔

معاہدے پر ایران کے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر محمود واعظی اور چین کے صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر نیا یووی نے دستخط کئے ہیں ۔

معاہدے پر دستخط کے بعد ایران کے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر محمود وا‏عظی نے چینی وزیر صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ایران اور چین کو اپنے روابط اور تعاون میں نئی روشوں سے کام لینے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے اسی کے ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان دیگر شعبوں کی طرح انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی تعاون میں فروغ کی ضرورت پر زور دیا ۔ چین کے صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر نیایووی نے بھی اس پریس کانفرنس میں کہا کہ چین کے دروازے ایرانیوں کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ ہم چین میں ایرانی کمپنیوں کے سرگرم ہونے کا خیر مقدم کریں گے۔

ٹیگس