Mar ۰۹, ۲۰۱۶ ۱۱:۳۳ Asia/Tehran
  • سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی میں ولی فقیہ کے نمائندے کے مشیر بریگیڈیئر جنرل یداللہ جوانی
    سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی میں ولی فقیہ کے نمائندے کے مشیر بریگیڈیئر جنرل یداللہ جوانی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی میں ولی فقیہ کے نمائندے کے مشیر بریگیڈیئر جنرل یداللہ جوانی نے ایران کی وسیع دفاعی صلاحیت کو خطے کی سیکورٹی اور استحکام کا سبب قرار دیا ہے۔

یداللہ جوانی نے اخبار جوان کے آج کے شمارے میں لکھا ہے کہ ایران کی ارضی سالمیت، نظام اور انقلاب اسلامی کے خلاف ہر طرح کے غیر ملکی خطرے سے مقابلے کے لئے ایران کی مسلح افواج خصوصا سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی دفاعی صلاحیت اور آمادگی ایک ناقابل انکار حقیقت ہے۔

یداللہ جوانی نے مزید لکھا ہے کہ دنیا بھر کے دفاعی اور فوجی امور کے ماہرین خطے میں قیام امن و سلامتی کے سلسلے میں ایران کے کردار کو اہمیت دیتے ہیں۔ یداللہ جوانی نے مزید لکھا ہے کہ پابندیوں کے باوجود اقتدار ولایت نامی میزائل مشقوں سے ایران کی بڑھتی ہوئی دفاعی صلاحیت کی عکاسی ہوتی ہے۔

ٹیگس