Jul ۲۸, ۲۰۱۶ ۱۱:۰۴ Asia/Tehran
  • وزارت داخلہ نے آئندہ سال کے انتخابات کے انعقاد کے لیے ضروری منصوبہ بندی کر لی ہے اور وہ اس سلسلے میں ضروری اقدامات انجام دے گی۔
    وزارت داخلہ نے آئندہ سال کے انتخابات کے انعقاد کے لیے ضروری منصوبہ بندی کر لی ہے اور وہ اس سلسلے میں ضروری اقدامات انجام دے گی۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں صدارتی اور اسلامی کونسلوں کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ انتخابات اٹھارہ مئی دو ہزار سترہ کو منعقد ہوں گے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت داخلہ کے ترجمان سید سلمان سامانی نے بدھ کے روز کہا کہ شورای نگہبان یعنی نگران کونسل نے وزارت داخلہ کو بتایا ہے کہ انتیس اردیبہشت تیرہ سو چھیانوے شمسی مطابق اٹھارہ مئی دو ہزار سترہ کو بارہویں صدارتی انتخابات، شہری اور دیہی اسلامی کونسلوں کے پانچویں انتخابات اور مجلس شورای اسلامی یعنی پارلیمنٹ کے وسط مدتی انتخابات منعقد ہوں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ وزارت داخلہ نے آئندہ سال کے انتخابات کے انعقاد کے لیے ضروری منصوبہ بندی کر لی ہے اور وہ اس سلسلے میں ضروری اقدامات انجام دے گی۔

ٹیگس