Apr ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۶:۰۲ Asia/Tehran
  • بارہ دفاعی منصوبوں اور دفاعی آلات کی رونمائی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے بارہ دفاعی منصوبوں اور دفاعی آلات کی رونمائی کی ہے۔

مذکورہ دفاعی منصوبوں اور دفاعی آلات کی رونمائی، شیراز میں الیکٹرانک مصنوعات کی نمائش کے موقع پر کی گئی جس میں مختلف طرح کے ریڈار، اور اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم بھی شامل ہیں۔یہ ریڈار سسٹم، مختلف فاصلوں پر اپنے اہداف کا پتہ لگانے اور ان کی نشاندھی کرنے کی توانائی رکھتے ہیں۔ اور انہیں فوجی اور سول دونوں مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ تمام ریڈار سسٹم ایرانی ماہرین نے ملکی وسائل کو کام میں لاتے ہوئے تیار کیے ہیں۔اس موقع پر صدر حسن روحانی نے ملکی دفاع اور ترقی کے لیے خدمات انجام دینے والے ماہرین اور سائنسدانوں کی خدمات کی تعریف کی اور انہیں ملک و ملت کا عظیم سرمایہ قرار دیا۔