May ۲۷, ۲۰۱۷ ۲۱:۲۳ Asia/Tehran
  • فرقہ واریت علاقے کی سلامتی کے لئے ایک بڑا مسئلہ، صدر ڈاکٹر روحانی

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے امیر قطر کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں فرقہ واریت کو علاقے کی سلامتی کے لئے ایک بڑا مسئلہ قرار دیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے ہفتے کے روز امیر قطر کی جانب سے ٹیلیفونی رابطے کی قدردانی اور قیام امن کے لئے علاقائی ملکوں کے تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران چاہتا ہے کہ عالم اسلام کو بٹنے سے روکے تاکہ وہ امن و برادری کی کی طرف قدم آگے بڑھا سکے اور اس سلسلے میں ایران، حقیقی سمجھوتے کے حصول سے متعلق مذاکرات کے لئے آمادہ ہے۔

صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایک بڑے مسئلے کی حیثیت سے دہشت گردی، سب کے لئے خطرہ بنی ہوئی ہے اور اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں مشترکہ تعاون کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ علاقے کے ملکوں کا امن و استحکام ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے اور ان ممالک کے درمیان تعلقات میں عقلانیت اور اعتدال پسندی کی حکمرانی اور علاقے کے مسائل کے حل کے لئے سیاسی راہ حل سے استفادہ کئے جانے کی ضرورت ہے۔

اس ٹیلیفونی گفتگو میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے بھی ایران کے صدارتی انتخابات میں کامیابی  پر ڈاکٹر روحانی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے تہران کے ساتھ دوحہ کے تعلقات کو دیرینہ، تاریخی اور مستحکم قرار دیا اور کہا کہ ایران اور قطر کے تعلقات کو فروغ دینے کے لئے کوئی رکاوٹ نہیں پائی ج

 

ٹیگس