Nov ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۸:۰۵ Asia/Tehran
  • پاک فوج کے سربراہ کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات

ایران کے وزیر خارجہ اور پاکستانی فوج کے سربراہ نے تہران میں ایک دوسرے سے ملاقات اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

 پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ اور ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پیر کے روز ہونے والے اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے سب ہی معاملات پر بات چیت کی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ اور جواد ظریف کے درمیان ملاقات میں سرحدی سیکورٹی،انسداد منشیات نیز دہشت گردی و انتہا پسندی کی روک تھام جیسے معاملات زیر غور آئے۔
قبل ازیں پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات اور تہران اسلام آباد تعلقات اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
ایران اور پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان عسکری اور دفاعی تعلقات کے فروغ پر بھی زور دیا گیا۔
 پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ ایرانی حکام کے ساتھ ملاقات اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کی غرض سے اتوار کی شب تہران پہنچے تھے۔ 

ٹیگس