Jan ۱۷, ۲۰۱۸ ۲۱:۲۳ Asia/Tehran
  • اسلامی بین الپارلیمانی اجلاس ختم، فلسطین کی حمایت کا اعادہ

تہران میں جاری اسلامی ملکوں کی تیرہویں بین الپارلیمانی کانفرنس بدھ کی شام ایک بیان جاری کرکے ختم ہوگئی۔

کانفرنس کے اختتامی بیان میں ایران کی میزبانی کی قدردانی کرتے ہوئے امریکی صدر کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے اعلان کی مذمت کی گئی ہے۔
 بیان میں امریکی صدر کے اس اعلان کو عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرناک اور فلسطینی عوام کے حقوق پر کھلی جارحیت قرار دیا گیا ہے۔
اسلامی ملکوں کی بین الپارلیمانی کانفرنس کے اختتامی بیان میں یمن میں انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس معاملے کے سیاسی حل اور پورے یمن میں انسانی امداد فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
 بیان میں میانمارے کے مسلم آبادی والے صوبے راخین میں انسانی حقوق کی کھلی پامالی کی مذمت کرتے ہوئے حکومت میانمار سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ملک میں انسانی حقوق کے احترام کو یقینی بنائے۔
تفصیلی خبر بعد میں جاری کی جائے گی۔

ٹیگس