Dec ۰۶, ۲۰۲۵ ۱۳:۴۹ Asia/Tehran
  • اسلامی ملکوں کا غزہ سے فلسطینیوں کو زبردستی بے گھر کرنے کے اسرائیلی منصوبے کی بابت سخت انتباہ

آٹھ اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ بیان میں غزہ سے فلسطینیوں کو زبردستی بے گھر کرنے کے اسرائیلی منصوبے کی بابت سخت انتباہ دیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق آٹھ اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان میں رفح گزرگاہ یکطرفہ کھولنے اور غزہ کے لوگوں کو مصر منتقل کئے جانے کے بارے میں اسرائیلی حکام کے حالیہ بیانات پر گہری تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، پاکستان، ترکیہ اور قطر کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے لوگوں کو مصر منتقل کرنے کی غرض سے رفح گزرگاہ کو یکطرفہ طور پر کھولنے کا اسرائیلی منصوبہ تشویشناک اور ناقابل قبول ہے۔

آٹھ اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے زبردستی  بے گھر کرنے کی کوئی بھی کوشش ناقابل قبول ہے۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے حالات پیدا کیے جائیں کہ فلسطینی اپنے وطن میں رہ کر اپنے ملک کی تعمیر نو اور ترقی میں حصہ لے سکیں۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok

ٹیگس