Feb ۱۶, ۲۰۱۸ ۱۱:۱۰ Asia/Tehran
  • ایرانی صدر کا حیدرآباد کے تاریخی مقامات کا دورہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے دورہ ہندوستان کے موقع پر حیدرآباد شہر کے تاریخی مقامات بالخصوص قطب شاہی محل کا دورہ کیا۔

 صدر روحانی نے آج بروز جمعہ ہندوستان کے دورے کے دوسرے روز حیدرآباد میں واقع قدیم اسلامی اور تاریخی مقامات کا دورہ کیا اور انہوں نے اسلامی تہذیب کو قریب سے دیکھا۔

ہندوستانی ریاست تلنگانہ میں واقع حیدر آباد ہندوستان کا چھٹا بڑا شہر ہے اور یہاں موجود قدیم تاریخی مقامات اور اسلامی تہذیب ایران اور صفوی بادشاہوں کے دور کی واضح علامت ہیں۔

اس شہر کو تاریخی، سائنسی اور اقتصادی لحاظ سے بڑی اہمیت حاصل ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آج حیدرآباد کے نماز جمعہ میں خطاب کریں گے اور اس کے بعد حیدرآباد میں مقیم ایرانی شہریوں سے بھی خصوصی ملاقات کریں گے۔

یاد رہے کہ صدر اسلامی جمہوریہ ایران کل ہندوستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر حیدرآباد پہنچے۔ ہندوستان کے دورے کے موقع پر صدر حسن روحانی اپنے ہندوستانی ہم منصب، وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے اور ایران اور ہندوستان کے اعلی سطحی وفود کے مذاکرات بھی منعقد ہوں گے۔

اس دورے کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کے مقصد سے 15 معاہدوں پر دستخط ہوں گے اور اس دورے کے موقع پر ایران اور ہندوستان ایک مشترکہ سیاسی اعلامیہ بھی جاری کریں گے۔

ٹیگس