ہریانہ میں بی جے پی کی حکومت اقلیت میں آ گئی
ہریانہ میں تین آزاد ممبران اسمبلی کی جانب سے بی جے پی کی حمایت واپس لینے کے بعد ریاستی حکومت اقلیت میں آ گئی ہے۔
سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستان کی ریاست ہریانہ کی بی جے پی حکومت کو اس وقت شدید جھٹکا لگا جب حکومت میں شامل تین آزاد ممبران اسمبلی نے اپنی حمایت واپس لینے کا اعلان کردیا ہے۔ اس وقت ہریانہ کی بی جے پی حکومت کو صرف تینتالیس ممبران اسمبلی کی حمایت حاصل ہے جبکہ حکومت قائم رکھنے کے لئے پینتالیس ممبران اسمبلی کی حمایت کی ضرورت ہے
قابل ذکر ہے کہ ہریانہ میں بے جی پے کے پاس صرف اکتالیس ممبران اسمبلی ہیں اور اس نے دیگر پارٹی کے ایم ایل اے اور آزاد ممبران اسمبلی کی مدد سے حکومت تشکیل دی تھی ۔
ان حالات میں اگر اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک چلائی جاتی ہے تو حکومت کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ لیکن، کانگریس، بجٹ اجلاس میں حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کر چکی ہے جسے صوتی ووٹ سے شکست ہوگئی تھی اس بنا پر اب چھے مہینے تک ایوان میں عدم اعتماد کی تحریک نہیں لائی جا سکتی ۔