May ۲۰, ۲۰۱۸ ۰۷:۵۱ Asia/Tehran
  • ایران کی کامیاب اور امریکہ کی ناکام خارجہ پالیسی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کل رات خواتین، نوجوانوں اور طلباء و طالبات سے ہونے والی ملاقات میں بدخواہوں کے مقابلے میں ایران کی پائمردی اور کامیاب خارجہ پالیسی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو جوہری معاہدے سے فوری طور پر ایران کے نکلنے کے منصوبے میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ یہ سوچ رہا تھا کہ جوہری معاہدے سے امریکہ کے نکلنے کے ساتھ ہی ایران بھی اس معاہدے سے نکل جائے گا اور ایران کا کیس فوری طور پر سلامتی کونسل میں پہنچ جائیگا اور ایران  پر تمام پابندیاں دوبارہ عائد ہوجائینگی اور ایران عالمی سطح پر گوشہ نشینی کا شکار ہو جائیگا لیکن امریکہ کا یہ منصوبہ ناکام ہو گیا۔

ایران کے صدر  نے کہا کہ دنیا نے جوہری معاہدے سے امریکی صدر ٹرمپ کے نکلنے کو غلط، غیر قانونی اور عالمی امن و سلامتی کے منافی قرار دیا جو ایران کی کامیابی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ  نے 8 مئی کو ایران پر بے بنیاد اور من گھڑت الزامات عائد کرتے ہوئے جوہری معاہدے سے  امریکہ کےعلیحدہ ہونے کا اعلان کیا جس کی عالمی سطح پر مذمت کی گئی۔

ٹیگس