Jun ۱۳, ۲۰۱۸ ۲۰:۱۱ Asia/Tehran
  • کینیڈا کا اقدام اسٹریٹیجک غلطی ہے

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تہران کے ساتھ تعلقات کی سطح کو محدود کرنے سے متعلق کینیڈین پارلیمنٹ کے فیصلے کو اسٹریٹیجک غطلی قرار دیا ہے۔

کینیڈین پارلیمنٹ میں مذکورہ بل کی منظوری کی مذمت کرتے ہوئے ایران کی وزارت خارجہ ترجمان بہرام قاسمی نے کہا کہ یہ بل دہشت گردی کی لعنت کے بارے میں ایران کے واضح اور منطقی موقف سے عدم آگہی کا نتیجہ ہے۔
کینیڈا کی پارلیمنٹ نے ایک بل کے ذریعے اپنی حکومت کو ایران کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے غرض سے کسی بھی سطح کے مذاکرات سے روک دیا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ عالمی رائے عامہ ایران کے پر دہشت گردی کی حمایت جیسے بے بنیاد الزامات کو ہرگز تسلیم نہیں کرے گی کیونکہ ایران خود کئی عشروں سے فارن اسپانسرڈ دہشت گردی کا شکار رہا ہے۔
بہرام قاسمی نے اس قسم غیر دانشمندانہ فیصلوں کے منفی نتائج کی بابت خبر دار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کینیڈا کی حکومت، اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسیوں اور خطے کی حساس صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے مذکورہ بل کو حتمی منظوری سے روکنے کی کوشش کرے گی۔