Oct ۱۶, ۲۰۱۸ ۱۹:۳۴ Asia/Tehran
  •  پاکستان اغوا کیے گئے ایرانی سیکورٹی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے اقدام کرے، ترجمان دفتر خارجہ

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نےحکومت پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے سرحدی محافظوں کی بازیابی اور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات عمل میں لائے۔

جنوب مشرقی ایران کی سرحدوں کی حفاظت پر مامور رضاکار فورس بسیج اور بارڈر سیکورٹی فورس کے چودہ جوانوں کو منگل کی صبح سویرے انقلاب مخالف دہشت گرد گروہ نے اغوا کرلیا
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے تکفیری اور دہشت گرد گروہ کے ہاتھوں سرحدی سیکورٹی پر مامور فوجیوں اور رضاکار فورس بسیج کے کارکنوں کے اغوا اور انہیں پاکستان منتقل کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ مغربی ایشیا کے امور میں ایران کے نائب وزیر خارجہ نے تہران میں متعین پاکستانی سفیر سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی حکومت سے دہشت گردوں کی گرفتاری کی فوری درخواست کریں اور اس کے نتائج سے اسلامی جمہوریہ ایران کو آگاہ کیا جائے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی سفیر نے بھی اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ہے کہ ایران کی وزارت خارجہ کو حکومت پاکستان کے اقدامات کے نتائج سے جتنی جلدی ممکن ہوا آگاہ کیا جائے گا۔

ٹیگس