Nov ۰۷, ۲۰۱۸ ۱۵:۰۵ Asia/Tehran
  • ایران امت مسلمہ کے درمیان اتحاد کی ہر کوشش کی حمایت کرتا ہے

پاکستان میں متعین ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ تہران خطے میں قیام امن سے متعلق کئے جانے والے ہر مثبت اقدام کی حمایت کرتا ہے۔

 اسلام آباد میں پاکستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا کہ ایران خطے کے قیام امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو مثبت سمجھتا ہے۔
 ان کا اشارہ جنگ یمن کے خاتمے کے لیے پاکستان کی جانب سے ثالثی کے اعلان کی طرف تھا۔
ایران کے سفیر نے میرجاوہ سرحد سے ایرانی سیکورٹی اہلکاروں کے اغوا کو دہشت گردانہ کاروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کا مقصد پاکستان اور ایران کے ساتھ تعلقات میں رخنہ اندازی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام نے سرحدی سیکورٹی کے حوالے سے دونوں ملکوں کے اعلی حکام کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے۔
 قابل ذکر ہے کہ پندرہ اکتوبر کو دہشت گردوں کے ایک گروپ نے پاک ایران سرحد کے قریب واقع علاقے لولکدان کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کر کے بارہ ایرانی سیکورٹی اہلکاروں کو اغوا کر کے پاکستانی علاقے میں منتقل کر دیا تھا۔

ٹیگس