Nov ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۰:۳۳ Asia/Tehran
  • پاکستان مغوی ایرانی اہلکاروں کی بازیابی کیلئے کوششیں تیز کرے: ایران

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم، وزیر خارجہ اور آرمی چیف نے وعدہ کیا ہے کہ مغوی ایرانی اہلکاروں کی بازیابی کیلئے کوششیں تیز کرے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمدجواد ظریف نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان اور پاکستانی حکام سے ہونے والی ملاقاتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے میں پاکستانی حکام کے ساتھ طے پایا کہ اس قسم کے اقدامات ہونے چاہیں کہ مستقبل میں اس قسم کے دہشتگردانہ واقعات رونما نہ ہوں اور اس کی روک تھام کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین قریبی سرحدی تعاون اور مشترکہ سرحدوں پر دونوں ملکوں کی سکیورٹی فورسز کی موجودگی سے اتفاق ہوا ہے۔

واضح رہے کہ پندرہ اکتوبر کو ایران کی میرجاوہ سرحد پر زیروپوائنٹ علاقے سے انقلاب مخالف شرپسند و دہشت گرد عناصر نے 12 ایرانی سرحدی محافظوں کو اغوا کر کے پاکستان منتقل کیا تھا۔

ٹیگس