Nov ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۸:۴۳ Asia/Tehran
  • ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایران یورپ تعاون جاری رہے گا

یورپی یونین کے شعبہ ٹرانسپورٹ کی ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ یورپی یونین اور ایران کے درمیان طے پانے والے تعاون کے معاہدوں کے تحت ٹرانسپورٹیشن کے شعبے میں تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔

پیر کے روز تہران میں لاجسٹک اور ٹرانسپورٹ سے متعلق تربیتی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے یورپی یونین کے شعبہ ٹرانسپورٹ کی ڈپٹی ڈائریکٹر ماجا بیکرن نے کہا کہ سن دوہزار سولہ میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی چیف فیڈریکا موگرینی کے دورہ ایران کے موقع پر زمینی اور فضائی نقل و حمل کے معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے اور یورپ اس معاہدے کے تحت ایران کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی اسی فی صد تجارت سمندری راستے سے انجام پاتی ہے بنا برایں یورپ اور ایشیائی ملکوں کے درمیان تعاون معطل نہیں کیا جاسکتا۔ماجا بیکرن نے اس امید کا اظہار کیا کہ امریکی پابندیوں او دباو کے باوجود ایران اور یورپ کے مابین تعلقات کے فروغ میں کوئی خلل واقع نہیں ہوگا۔انہوں نے اپنے دورہ ایران پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی اجلاس میں یورپی اور ایرانی ماہرین کی موجودگی، ایران اور یورپ کے مابین باہمی تعلقات کی مزید بہتری کے مواقع کو فراہم کر سکتی ہے۔قابل ذکر ہے کہ لاجسٹک اور ٹرانسپورٹ سے متعلق تربیتی سیمینار میں ایران اور یورپی یونین کے عہدیداروں کے علاوہ اس شعبے سے وابستہ ملازمین شرکت کر رہے ہیں۔

ٹیگس