Nov ۲۸, ۲۰۱۸ ۱۸:۴۵ Asia/Tehran
  • ایران کے پارلیمانی کمیشن کے اراکین اور اسلامی ملکوں کے سفیروں کا اجلاس

ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے اراکین اور ایران میں سترہ اسلامی ملکوں کے سفیروں نے تہران میں ہونے والی ایک نشست میں عالم اسلام کے مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن حشمت اللہ فلاحت پیشہ نے مسلمانوں میں تفرقہ پیدا کرنے کے لئے دشمنوں کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں میں اتحاد اور اسی طرح اختلافات سے گریز نیز ان کے مشترکہ عقائد و اصول پر بھرپور توجہ دیئے جانے کی ضرورت ہے۔

ایران میں فلسطین کے سفیر صلاح زواوی نے بھی اسلامی ملکوں میں اختلافات کو ہوا دینے میں عالمی سامراج کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی نے تمام مسلمانوں سے متحد ہونے کی سفارش کی ہے اور اس اتحاد کے ذریعے سے دشمنوں کی سازش کو مکمل طور پر ناکام بھی بنایا جا سکتا ہے۔

تہران میں شام، پاکستان، تاجیکستان، افغانستان، لبنان، موریطانیہ، کویت اور ترکی کے سفیروں نے بھی اپنے اپنے خطاب میں دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اسلامی ملکوں کی توانائیوں سے استفادہ کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔
 

 
 

 

ٹیگس