Dec ۰۷, ۲۰۱۸ ۰۹:۳۸ Asia/Tehran
  • چابہار دہشت گردانہ حملے کی ہندوستان اور کویت نے مذمت کی

ہندوستان اور کویت نے چابہار دہشت گردانہ حملے کی پر زور الفاظ میں مذمت کی۔

ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے معمول کی بریفنگ میں کہا کہ ہندوستان چابہار میں دہشت گردانہ حملے کی پرزور مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایرانی حکومت، وہاں کی عوام اور حملے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کے جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں۔

دوسری جانب کویت کے امیر صباح احمد الجابر الصباح نے بھی ایران کے شہر چابہار میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایران کے صدر روحانی کو تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

امیر کویت نے چابہار میں دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والوں کے لئے مغفرت ، زخمیوں کے لئے جلد شفا اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ کل صبح دہشت گردوں نے چابہار میں پولیس ہیڈکوارٹر پر گاڑی کے ذریعہ حملہ کرنے کی کوشش کی جسے سکیورٹی فورسز نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا ۔ اس حملے میں 2 اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ٹیگس