Feb ۲۰, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۲ Asia/Tehran
  • ایران اور چین کے تعلقات کے فروغ پر تاکید

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران اور چین کے تعلقات کے فروغ پر تاکید کی ہے۔

چینی محکمہ خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ" Geng Shuang آج اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر علی لاریجانی کے دورہ چین کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے درمیان تعلقات عالمی قوانین کے مطابق معمول کے تحت جاری ہیں لہذا عالمی برادری کو اس کا احترام کرنا ہوگا۔

انہوں نے ایران اور چین کے درمیان معاشی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون سے متعلق کہا کہ ایران کے ساتھ دوسرے ممالک کے تعاون نہ کرنے کے امریکی نقطہ نظر کے باوجود ایران سے متعلق ہمارا موقف واضح ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی.چینی ترجمان نے کہا کہ ہم نے بارہا یہ اعلان کیا ہے کہ چین، امریکہ کی غیرمنصفانہ اور یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے.

چینی ترجمان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب ایرانی اسپیکر نے ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کی قیادت میں چین کا تین روز دورہ کیا.

ٹیگس