Apr ۲۳, ۲۰۱۹ ۰۹:۲۸ Asia/Tehran
  • پاکستان کے وزیر اعظم نے دی امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضری

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بانی اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضری دی اور ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے پر آئے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اپنے وفد کے ہمراہ پیر کی رات بانی اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضری دی، مزار پر پھول چڑہاتے،فاتحہ خوانی کی اور آپ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پرامام خمینی کی مقدس بارگاہ کے  متولی  سید حسن خمینی اور ایرانی وزیر برائے مواصلات اور شہری ترقی محمد سلامی، عمران خان کے ہمراہ تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اپنے دو روزہ دورہ ایران کا آغازاتوار کے روز مشہد مقدس سے کیا اور مشہد میں حضرت امام رضا(ع) کے حرم مطہر کی زیارت کی اور آستان قدس رضوی کے متولی اور صوبہ خراسان رضوی کے گورنر سے ملاقات کی۔ جس کے بعد عمران خان اپنے وفد کے ہمراہ دارالحکومت تہران پہنچے جہاں  صدر مملکت نے ان کا استقبال کیا جس کے بعد وزیر اعظم پاکستان نے پیر کے روز ایران کے صدراور رہبر انقلاب اسلامی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

ٹیگس