May ۱۷, ۲۰۱۹ ۱۷:۵۹ Asia/Tehran
  • ایرانی وزیر خارجہ کی اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات

ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات کی۔

 ہمارے نمائندے کے مطابق ایران اور چین کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اور سیاسی تعاون کے فروغ اور علاقائی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
 دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے ایٹمی معاہدے کی صورتحال اور تہران کے تازہ اقدامات کے بارے میں ایک دوسرے سے بات چیت کی۔  
ایران کے وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ چین، ایران کا اہم تجارتی شریک ہے اور دونوں ممالک دنیا میں چند جانبہ اور کثیر فریقی تعاون کے فروغ پر یقین رکھتے ہیں۔
 قابل ذکر ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف ایشیا ملکوں کے دورے کے چوتھے مرحلے میں جمعے کے روز چین پہنچے۔

  وہ اس سے پہلے جاپان، ترکمنستان اور ہندوستان کا  دورہ کر چکے ہیں جہاں انہوں نے مذکورہ ملکوں کے اعلی حکام کے ساتھ ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کے علاوہ اہم ترین علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔  

ٹیگس