Jun ۱۵, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۰ Asia/Tehran
  • افغانستان کے ساتھ اقتصادی روابط کے فروغ پر ایران کی تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ایران ، افغانستان میں امن و سلامتی ، ترقی اور خوشحالی کا خواہاں ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے تاجیکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں آج صبح افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے ساتھ ملاقات میں  افغانستان میں منشیات کی روک تھام پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد منشیات کی پیداوار اور فروخت کے ذریعہ مالی وسائل مہیا کرتے ہیں اور منشیات ہی  دہشت گردی اور بد امنی پھیلانے کا اہم ذریعہ ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ علاقائی سلامتی ایران اور افغانستان میں ایران اور افغانستان میں امن و استحکام پر مبنی ہے۔

افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے بھی اس ملاقات میں افغانستان کی حکومت اور عوام کو مدد بہم پہنچانے پر ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کی روک تھام کے سلسلے میں تمام علاقائی ممالک کے درمیان قریبی تعاون بہت ضروری ہے۔

ٹیگس