Jun ۳۰, ۲۰۱۹ ۱۹:۵۰ Asia/Tehran
  • امریکہ کے مقابلے میں ایران و چین ایک ساتھ

ایران کے وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد جواد آذری جہرمی نے کہا ہے کہ ایران اور چین انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں امریکہ کی تسلط و خودپسندی کے مقابلے میں ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور ان دونوں ممالک کو اپنے اسٹریٹیجک تعاون کو فروغ دینا ہو گا۔

انھوں نے اتوار کے روز تہران میں چینی سفیر سے گفتگو میں چین کو ڈیجیٹل معیشت کے شعبے میں ایران کا اہم شریک ملک قرار دیا اور دو طرفہ تعاون کی توسیع کی ضرورت پر تاکید کی۔

آذری جہرمی نے امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مسائل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تہران نے ان پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے طریقے تلاش کر رکھے ہیں۔

اس ملاقات میں چینی سفیر چانگ ہووآ نے بھی دونوں ملکوں کے خوشگوار تعلقات کا ذکر اور عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کے لئے ایران کے وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دورہ چین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس دورے کو اہم قرار دیا  اور اس دورے میں چینی حکام سے ہونے والی ملاقاتوں کے بارے میں انھیں ایک رپورٹ پیش کی۔

ٹیگس