Jul ۱۰, ۲۰۱۹ ۰۷:۴۸ Asia/Tehran
  • سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے 3 اہلکار شہید

ایران کے صوبہ مغربی آذربائیجان کے علاقے پیرانشہر میں دہشت گردوں کے حملے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے 3 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ اس حملے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا ایک اہلکار زخمی ہوا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے حمزہ سید الشہداء ہیڈکوارٹر سے جاری بیان کے مطابق پیرانشہر میں دہشت گردوں کے حملے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے3  اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔ سپاہ کے بیان کے مطابق سپاہ کے اہلکار پیرانشہر میں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے جن پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ ابھی تک کسی بھی دہشتگرد گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

ٹیگس