Aug ۱۱, ۲۰۱۹ ۲۰:۰۲ Asia/Tehran
  • پورے ایران میں دعائے عرفہ کے روح پرور اجتماعات

دعائے عرفہ کے معنوی اجتماعات اور پروگرام پورے ایران میں منعقد ہوئے جن میں کروڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کرکے اپنے خالق حقیقی کے حضور راز و نیاز کیا اورامام حسین علیہ السلام کی دعائے عرفہ کی تلاوت کی۔

ایران کے گوشہ وکنار سے ہمارے  نمائندوں نے خبردی ہے کہ ملک کے مقدس مقامات، امام زادوں کے مقبروں، مساجد اور امامبارگاہوں میں امام حسین علیہ السلام کی تعلیم کردہ دعائے عرفہ کے معنوی اجتماعات منعقد ہوئے۔
یہ وہ عظیم اور روح بخش دعا ہے جو صحرائے عرفات میں نو ذی الحجہ کو وقوف اعظم یعنی وقوف عرفات میں آپ کی زبان مبارک سے جاری ہوئی تھی۔
مشہد مقدس میں امام رضا علیہ السلام کے حرم اور قم میں جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم میں لاکھوں کی تعداد میں مومنین نے دعائے عرفہ کے پروگرام اور اجتماعات میں شرکت کی اور پروردگار عالم کے حضور راز ونیاز اور طلب مغفرت کی۔ اس موقع پر پورے ایران میں ایک روحانی منظر دیکھنے کو ملا۔ 
 

ٹیگس