Sep ۱۲, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۱ Asia/Tehran
  • ایران  نے کی نیتن یاہو کے عزائم کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران نے مقبوضہ فلسطین کی طرح مغربی کنارے پر صہیونی ناجائز قبضہ جمانے سے متعلق نیتن یاہو کی جانب سے انتخابی مہم اور وعدوں کی شدید مذمت کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت حارجہ ے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا ہےکہ عرب دنیا کی قیادت کے دعوے دار ممالک نے غیر اہم امور اور یمن میں صہیونی ریاست کی حمایت سے جنگ اور قتل پر مصروف ہونے سمیت نتین یاہو سے متحد ہونے کیساتھ اس خبیث ریاست کیلئے اپنے مذموم عزائم کو عام کرنے کا موقع فراہم کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غاصب صہیونی حکومت کبھی ایران کیخلاف الزم لگانے اور کبھی وادی اردن کو صہیونی ریاست میں شامل کرنے کے اعلان کیساتھ  اقتدار میں رہنے سمیت  اپنی جارحیت اور تسلط پسندانہ سیاست کو جاری رکھنے کی کوشش میں ہے۔

ترجمان محکمہ خارجہ نے اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، غاصب صہیونی حکومت کی جارحیت اور اس کے تسلط پسندانہ رویوں کی روک تھام کے حوالے سے اسلامی ممالک کے ہر اقدام کی حمایت کرتا ہے۔

واضح رہے کہ ناجائر صہیونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو نے وادی اردن کو صیہونی ریاست میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سرکاری ٹی وی پر اپنے خطاب میں نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ آج میں اپنے ارادے کا اظہار کرنا چاہتا ہوں کہ اگر میں الیکشن جیت گیا توغرب اردن پر صیہونی اجارہ داری قائم کروں گا۔

نیتن یاہو نے مزید کہا کہ یہ قدم میں الیکشن کے بعد اسی وقت اٹھا سکوں گا جب اسرائیلی عوام مجھے واضح مینڈیٹ دیں۔

ٹیگس