Oct ۰۹, ۲۰۱۹ ۱۸:۳۹ Asia/Tehran
  • غیرملکی زائرین کی ایران کے راستے کربلا روانگی کا سلسلہ جاری

پچیس ہزارغیر ملکی زائرین اربعین حسینی اب تک ایران کی سرحد عبور کرکے عراق میں داخل ہوچکے ہیں

ایران کی وزارت داخلہ میں غیر ملکی شہریوں اور مہاجرین کے شعبے کے ڈائریکٹر جنرل مہدی محمودی کا کہنا ہے کہ اربعین حسینی کے ملین مارچ میں شرکت کی غرض سے اب تک پچیس ہزار غیرملکی زائرین ایران کے جنوبی بارڈر شلمچہ سے عراق میں داخل ہوچکے ہیں اور توقع ہے کہ اس سال اربعین حسینی میں ایران کے راستے عراق جانے والے غیر ملکی زائرین کی تعداد تین لاکھ تک پہنچ جائے گی - ایرانی وزارت داخلہ کے مذکورہ عہدیدار نے بتایا کہ ایران کے راستے عراق جانے والے زیادہ تر غیر ملکی زائرین کا تعلق پاکستان ، افغانستان، ترکی ، آذربائیجان اور روس کے ہیں - ہر سال  عراق اور پوری دنیا کے کروڑوں کی تعداد  میں عاشقان حسینی اربعین ملین مارچ میں شرکت کرتے ہیں

ٹیگس