Dec ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۹:۰۶ Asia/Tehran
  • جدید ترین ڈرون طیارے سیمرغ کی رونمائی

ایران کی وزارت دفاع کے تیار کردہ جدید ترین ڈرون طیارے کی رونمائی کردی گئی ہے۔

سیمرغ کی تقریب رونمائی جنوب مشرقی ایران میں کنارک نیول بیس میں منعقد ہوئی جس میں ملٹری کوآرڈینیٹر ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری اور بحریہ کے سربراہ ریئر ایڈمرل خانزادی بھی شریک ہوئے۔ایران کی بری فوج کے لیے تیار کیے جانے والے سمیرغ ڈرون طیارے جاسوسی اور دشمن پر حملے کے لیے استعمال کیے جاسکیں گے۔ سیمرغ میں ڈرون طیارے پچیس ہزار فٹ کی بلندی پر پندرہ سو کلومیٹر کی حدود میں مسلسل چوبیس گھنٹے تک پرواز کرسکتے ہیں۔

قبل ازیں ایرانی ماہرین کا تیار کردہ ایک بحری جہاز بھی عالمی سمندری مشن میں شرکت کی غرض سے ایرانی بحریہ کے حوالے کیا گیا تھا۔

ٹیگس