Feb ۲۸, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۵ Asia/Tehran
  • ڈاکٹرو! خدا تمہیں جزائے خیر دے ۔ پوسٹر

رہبرانقلاب اسلامی نے کورونا وائرس کے خلاف محاذ آرائی میں مصروف، وزارت صحت اور اس سے وابستہ سبھی اداروں ، ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی عملے کے افراد کا شکریہ ادا کیا ہے۔ 

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے میڈیکل سائنس اکیڈمی کے سربراہ علی رضا مرندی سے ملاقات کے دوران وزیر صحت، ان کے ساتھیوں، ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی شعبے سے تعلق رکھنے والے سبھی عملے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے فرمایا کہ یہ انتہائی قابل قدر زحمتیں معاشرے میں میڈیکل اور طبی شعبے سے تعلق رکھنے والے طبقے کے مقام و مرتبے کو مزید بلندی عطا کریں گی۔

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ وزارت صحت اور اس سے وابستہ سبھی اداروں کے ذریعے جو کوششیں کی جارہی ہیں ہم ان کے شکرگزار ہیں اورمیں ذاتی طور پر کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے والے ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی عملے کے افراد کا شکریہ ادا کروں۔ 

ٹیگس