Mar ۲۰, ۲۰۲۰ ۰۷:۱۷ Asia/Tehran
  • امریکہ کی شکست خوردہ پالیسی کی تبدیلی کا وقت آ گیا ہے: جوادظریف

ایرانی وزیر خارجہ نے ایران مخالف واشنگٹن کے ظالمانہ اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکہ کی شکست خوردہ پالیسی کی تبدیلی کا وقت آگیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جمعرات کے روز ایرانی تیل کی صنعت کے قومی دن کی 69ویں سالگرہ کی مناسبت سے اپنے ٹوئٹر پیج میں کہا کہ 69 قبل ایرانی وزیر اعظم جنہوں نے ایک جمہوری عمل کے تحت عہدہ سنبھالا تھا، اس ملک کی تیل کی صنعت کو قومیانے کا اعلان کیا جن کا مقصد ایران کی دولت کی لوٹ مار کو ختم کرنا تھا اور اس اقدام پر امریکی ردعمل پابندیوں اور حکومت  کی تبدیلی پر مبنی تھا۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ 1979 سے پابندیاں اور حکومت میں تبدیلی امریکہ کی ایران مخالف پالیسی کا ایک اہم حصہ بن چکی ہے یہاں تک کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال میں بھی وا اپنی شکست خوردہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

ٹیگس