Mar ۲۳, ۲۰۲۰ ۲۲:۰۵ Asia/Tehran
  • سبھی حکومتوں اور قوموں کو ساتھ میں مل کر کورونا سے مقابلہ کرنا چاہئے: روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ کورونا کی بیماری، ایک عالمی موضوع میں تبدیلی ہوگئی ہے، کہا کہ سبھی حکومتوں اور قوموں کو کورونا سے مقابلے کے لئے ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہئے۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے پیر کی شام تیونس کے صدر قیس سعید سے ٹیلیفونی گفتگو میں تیونس کے قومی دن اور صدر بننے کے پر کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آج انسانوں کی جانب کی حفاظت اور اس بیماری سے مقابلے کے لئے دنیا میں مشترک تعاون اور اقدامات کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امریکی حکومت نے اس بیماری کے سخت ہونے کی حالت میں ایران کے خلاف اپنی ظالمانہ پابندیوں کو شدید کر دیا ہے، کہا کہ دواؤں، انسان دوستانہ امداد کی ترسیل میں رکاوٹ اور عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ایران کے بینکنگ رابطے میں خلل پیدا کرنا، انسانی ضوابط اور اقوام متحدہ کے قوانین کے خلاف ہے۔

تیونس کے صدر مملکت قیس سعید نے اس ٹیلیفونی رابطے میں علاقائی، عالمی اور عالم اسلام کے بارے میں ایران کے موقف کی قدردانی کی۔

ٹیگس