Sep ۰۸, ۲۰۲۵ ۲۰:۱۰ Asia/Tehran
  • جبالیا  میں  بم دھماکہ،  چار اسرائیلی فوجی ہلاک

شمالی غزہ میں جبالیا کے علاقے میں ایک بم دھماکے میں چار اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: صیہونی میڈیا کےمطابق آج صبح شمالی غزہ میں واقع جبالیا کیمپ کے علاقے میں مجاہدین نے بکتر بند گاڑی کو بم دھماکے سےاڑا دیا جس کےنتیجے میں چار صیہونی فوجی ہلاک ہوگئے-

اس کارروائی کے دوران بکتر بند گاڑی میں آگ لگ گئی اور اس کے تمام فوجی مارے گئے۔واضح رہے کہ صیہونی حکومت کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے راموت چوراہے کے قریب بھی شہادت پسندانہ کارروائی میں بیس صیہونی ہلاک اور زخمی ہوئے ہيں-

ادھر صیہونی فوج نے آج پیر کے روز بھی غزہ شہر کے مختلف علاقوں پر شدید بمباری کا سلسلہ جاری رکھا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔

غزہ کے شہری دفاع کے ادارے نے غزہ کو ناقابل رہائش بنانے کی تل ابیب کی نئی پالیسی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جارح صیہونی فوج کے وحشیانہ حملوں میں ایک دن میں پچاس سے زائد عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئيں جبکہ سو سے زائد عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔جن میں ہزاروں شہری رہائش پذیر تھے۔

شہری دفاع کے ترجمان محمود بصل نے کہا کہ اسرائیلی فوج دانستہ طور پر پناہ گزینوں کی خیمہ بستیوں اور پناہ گزینوں کے مراکز میں گھری ہوئی عمارتوں کو نشانہ بنا رہی ہے جس کے نتیجے میں شیلنگ کے نتیجے میں دو سو سے زائد خیمے تباہ ہو گئے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ جبری نقل مکانی کی پالیسی کو تقویت دینے کے لیے جارح عناصر جان بوجھ کر اس طرح بمباری کر رہے ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق، اسرائیلی فوج غزہ شہر کے تمام رہائشی بلاکس کو مسمار کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ آپریشن گیڈون چیریٹس ٹو کے تحت غزہ پر حملے اور قبضے کی راہ ہموار کی جا سکے۔

 

 

ٹیگس