Mar ۲۶, ۲۰۲۰ ۰۷:۴۳ Asia/Tehran
  • ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغانستان کے ساتھ ہے

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کابل میں سکھوں کی عبادتگاہ پر ہونے والے حملے کی جس میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے تھے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں افغانستان کے ساتھ ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سکھوں کی عبات گاہ پر ہونے ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد افغان عوام کے خلاف اس قسم کے حملوں سے کسی بھی طور پر اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔

واضح رہے کہ کل کابل میں سکھوں کی عبادتگاہ پر  دہشت گردانہ حملے میں پچیس افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے جس کی ذمہ داری تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے قبول کی۔

ٹیگس