Apr ۰۱, ۲۰۲۰ ۲۲:۳۸ Asia/Tehran
  • ایرانی صحافی کی دلچسپ دعا، ٹرمپ کورونا میں مبتلا نہ ہوں لیکن کیوں...

ایران کے سینئر صحافی اور کیہان اخبار کے چیف ایڈیٹر حسین شریعتمداری کا کہنا ہے کہ وہ اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ ٹرمپ کو کورونا نہ ہو۔

حسین شریعتمداری نے فارس نیوز ایجنسی سے گفتگو میں عراق میں امریکا کی حالیہ سرگرمیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان دنوں امریکا نے عراق پر اپنی مرضی کا وزیر اعظم مسلط کرنے کی بہت زیادہ کوشش کی لیکن اسے کامیابی نہیں ملی تو اب اس نے فوجی سرگرمیاں شروع کی ہیں۔

شریعتمداری نے کہا کہ امریکا ان دنوں جن حالات میں متبلا ہے انہیں دیکھتے ہوئے یہ نہیں لگتا کہ وہ فوجی سرگرمیوں سے بھی کجھ حاصل کر سکے گا۔

شریعتمداری نے کہا کہ اس وقت عراق میں ریزسٹینس فرنٹ سے متعلق فورسز بہت طاقتور اور متحد ہیں ان فورسز کو علاقائی ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے، اب اگر ان فورسز کے خلاف امریکا کوئی اقدامات کرتا ہے تو امریکی فوجی چھاونیوں کے ساتھ ہی امریکا کے اتحادی بھی جوابی حملوں کے نشانے پر آ جائیں گے۔

شریعتمداری نے کہا کہ اگر ٹرمپ نے کوئی بھی بیوقوفی کی تو امریکا کو بہت بری شکست کا سامنا کرنا پڑے گا اور بڑی تعداد میں اسے اپنے فوجیوں کی لاشیں اٹھانی پڑیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریزسٹینس فرنٹ کے لئے بڑی کامیابی ہوگی۔ ڈاکٹر شریعتمداری نے کہا کہ اس لئے ہمیں دعا کرنی چاہئے کہ ٹرمپ کورونا میں مبتلا نہ ہوں تاکہ وہ بیوقوفی بھرا قدم اٹھائیں۔

واضح رہے کہ امریکی میڈیا میں حالیہ دنوں میں یہ خبریں آئی ہيں کہ امریکا، عراق میں فوجی حملے کرسکتا ہے اور ان حملوں میں ان فورسز کو نشانہ بنائے گا جنہيں ایران کی حمایت حاصل ہے۔

ریزسٹینس فرنٹ مغربی ایشیا کے علاقے میں موجود وہ فرنٹ ہے جس میں کئی ممالک شامل ہیں اور اس کی قیادت ایران کر رہا ہے۔

ٹیگس