May ۲۳, ۲۰۲۰ ۲۲:۲۲ Asia/Tehran
  • ایران، ایک لاکھ سے زائد کورونا متاثرین شفایاب ہوئے

ایران کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں اب تک ایک لاکھ چار ہزار بہتر کورونا مریض، صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر کیانوش جہانپور نے سنیچر کو ملک میں کورونا کے بارے میں اپنی پریس بریفنگ میں کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار آٹھ سو انہتر نئے مریضوں کا پتہ چلا ہے۔
ڈاکٹر کیانوش جہانپور کے مطابق مزید تین سو چھیاسی مریضوں کو اسپتال میں ایڈمیٹ کر لیا گیا ہے جبکہ ایک ہزار چار سو تراسی افراد ایسے تھے جو کورونا مریضوں کے رابطے میں رہ چکے تھے۔
ایران میں مجموعی طور پر کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ تینتیس ہزار پانچ سو اکیس ہو چکی ہے۔
ایران کی وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں انسٹھ مریضوں کی موت ہوئی ہے جس کے بعد کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد سات ہزار تین سو انسٹھ تک جا پہونچی ہے۔
دنیا میں اس وقت تقریبا ترپن لاکھ پچیس ہزار افراد کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں جن میں سے کم سے کم تین لاکھ چالیس ہزار مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور اکیس لاکھ ستّر ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔

 

ٹیگس