Jun ۲۶, ۲۰۲۰ ۰۵:۵۷ Asia/Tehran

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ملک میں تیار ہونے والے جنگی طیارے، فضائیہ کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں تیار جنگی طیارے، فضائیہ کے حوالے کئے جانے کا پیغام دشمنوں خاص طور پر امریکا کے لئے یہ ہے کہ پابندیوں کے نتیجے برعکس نکل رہے ہیں۔

کوثر کٹیگری کے تین جنگی طیاروں کو جمعرات کو وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی کی موجودگی میں فضائیہ کے حوالے کیا گیا۔

یہ جنگی طیارے ایران کے دفاعی شعبے کے ماہرین نے تیار کئے ہیں۔

اس موقع پر جنرل حاتمی کا کہنا تھا کہ ہم پر چالیس سال پہلے پابندیاں عائد کی گئی تھیں تاکہ ہم اس وقت موجود دفاعی وسائل استعمال نہ کر سکیں لیکن آج یہ سبھی وسائل ایران میں تیار اور استعمال ہو رہے ہیں۔

 

ٹیگس