Aug ۰۲, ۲۰۲۰ ۰۹:۰۹ Asia/Tehran
  • ایران و عراق دوستی و ترقی کی راہ پر گامزن

ایران کے صدر نے عراق کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں کو باہمی تعلقات کے فروغ میں موثر قرار دیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کیساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں انہوں نے ایران اور عراق کے باہمی تعلقات کے مزید فروغ اور دو طرفہ معاہدوں کے نفاذ پر زور دیا۔

صدر روحانی نے کہا کہ تہران اور بغداد کے حکام پختہ عزم کیساتھ باہمی تعلقات کے فروغ کی راہ میں تمام مشکلات پر قابو پا سکیں گے۔

صدر مملکت نے علاقے کی حساس صورتحال میں عراق کے تعمیری کردار کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں امن اور استحکام چاہتا ہے اور اس حوالے سے اپنے تمام وعدوں پر قائم ہے لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ امریکہ نے ایرانی مسافر بردار طیارے کو دھمکی دے کر اور نئی سازش رچ کر غلط پیغام دیا ہے۔

اس موقع پر عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے کہا کہ بلاشبہ دونوں ملکوں کے اعلی حکام کی کوششوں سے بابمی تعلقات کی سطح میں اضافہ اور ایران اور عراق کے درمیان مثبت اور تعمیری تعاون کے نئے باب کا آغاز ہو گا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کے ملک نے ایران سے تعلقات کے فروغ کیلئے تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کا پختہ عزم کر رکھا ہے اور ایران اور عراق کے مابین طے پانے والے منصوبوں پر عمل درآمد آپسی تعلقات کے استحکام میں معین و مددگار ثابت ہوگا۔

مصطفی الکاظمی نے کہا کہ عراق کی بنیادی پالیسی خطے کی کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کا فروغ ہے اور ہم اس حوالے سے ایران کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

:Whatsapp invitation link

9: https://chat.whatsapp.com/FI0EhwfdLa0KpUhbFMXnfM

ٹیگس